حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال امیرالمؤمنين علیه السلام:
لا يَكُونُ الصَّدِيقُ صَدِيقاً حَتَّى يَحْفَظَ أَخَاهُ فِي ثَلَاثٍ: فِي نَكْبَتِهِ وَ غَيْبَتِهِ وَ وَفَاتِهِ.
امیر المؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:
دوست اس وقت تک دوست نہیں سمجھا جا سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کی تین موقعوں پر نگہداشت نہ کرے:
مصیبت کے موقع پر، اس کے پس پشت اور اس کے مرنے کے بعد۔
نہج البلاغہ، حکمت نمبر 134